کہاں سے لاتے ہو مال و منال جانتے ہیں
حرام کرتے ہو جیسے حلال ' جانتے ہیں
ترے تو چہرے پہ لکھا ہوا ہے تُو کیا ہے
فقیر ورنہ ترے دل کا حال ' جانتے ہیں
یہ شکل ایک طرف ہے مرا تو نام و نسب
تمھارے شہر کے سب کو توال جانتے ہیں
ہر ایک غم کو سمجھتے ہیں آخری غم ہے
یہ تیرے سادہ دِلاں بھی کمال جانتے ہیں
ہمارے بعد یہاں کس کا ذکر ہونا ہے
حضور چھوڑیے محفل کا حال ' جانتے ہیں
مَیں اِس لئے یہاں حدِ ادب میں رہتا ہوں
کہ بدمعاش' مری چال ڈھال جانتے ہیں
تری سند کی ضرورت نہيں مجھے دُنیا
میں کیا ہوں' کیا نہيں اہلِ کمال جانتے ہیں
یہ دِین دار ہمیں کیا بتائیں گے ' عامی
جو ہونے والا ہے آگے سوال ' جانتے ہیں
عمران عامیImranAami
حرام کرتے ہو جیسے حلال ' جانتے ہیں
ترے تو چہرے پہ لکھا ہوا ہے تُو کیا ہے
فقیر ورنہ ترے دل کا حال ' جانتے ہیں
یہ شکل ایک طرف ہے مرا تو نام و نسب
تمھارے شہر کے سب کو توال جانتے ہیں
ہر ایک غم کو سمجھتے ہیں آخری غم ہے
یہ تیرے سادہ دِلاں بھی کمال جانتے ہیں
ہمارے بعد یہاں کس کا ذکر ہونا ہے
حضور چھوڑیے محفل کا حال ' جانتے ہیں
مَیں اِس لئے یہاں حدِ ادب میں رہتا ہوں
کہ بدمعاش' مری چال ڈھال جانتے ہیں
تری سند کی ضرورت نہيں مجھے دُنیا
میں کیا ہوں' کیا نہيں اہلِ کمال جانتے ہیں
یہ دِین دار ہمیں کیا بتائیں گے ' عامی
جو ہونے والا ہے آگے سوال ' جانتے ہیں
عمران عامیImranAami

No comments:
Post a Comment